ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کشور گنج میں واقع تشدد کیس: پولیس شر انگیزوں کی نشاندہی میں مصروف، نصف درجن افراد حراست میں

کشور گنج میں واقع تشدد کیس: پولیس شر انگیزوں کی نشاندہی میں مصروف، نصف درجن افراد حراست میں

Tue, 05 Jan 2021 19:59:22  SO Admin   S.O. News Service

رانچی، 5جنوری (آئی این ایس انڈیا)وزیر اعلی ہیمنت سورین کے قافلے پر حملے میں پولیس ہائی الرٹ موڈ پر آکر کام کر رہی ہے۔

شر انگیزوں کی گرفتاری کے لئے راتوں رات چھاپے مارے گئے۔ اس دوران نصف درجن کے قریب افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حراست میں لینے والوں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ ادھرپولیس کشور گنج چوراہے کے آس پاس موجود سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے تمام شر انگیزوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ پولیس نے قریب میں نصب پولیس کنٹرول روم کے سی سی ٹی وی کیمروں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگالنے شروع کردیئے ہیں۔ ان فوٹیج کے ذریعے پولیس شر انگیزوں کو شناخت کے بعد گرفتار کر رہی ہے، تاہم  پولیس شام تک مزید گرفتاری کا انکشاف کرسکتی ہے۔

مظاہرہ کے لئے بہت کم تعداد میں لوگ جمع تھے۔ اس دوران وزیر اعلیٰ کا قافلہ آتے ہی اچانک ہجوم کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، گویا پہلے سے ہی تیاری کرلی گئی ہو۔ پولیس نے بھی اسی خدشہ کے باعث  پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے افسران نے مقامی کوتوالی اور سکھ دیو نگر پولیس اسٹیشن کی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام شرانگیزوں کی شناخت کرے، اس کی کئی سینئر عہدیدار بھی نگرانی کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پیر کی شام ہرمو بائی پاس روڈ پر سی ایم ہیمنت سورین کے قافلے پر ہجوم نے حملہ کردیا۔ یہ واقعہ شام 6 بجے کے قریب پیش آیا۔ بھیڑ بے قابو تھی،اور یہ مشتعل بھیڑ پولیس اہلکاروں پر بھی بھاری پڑ رہی تھی۔

مشتعل ہجوم نے اسکاٹ میں شامل پولیس اہلکاروں  سے بھڑ گئی،اور آپس میں گھتم گھتا ہوگئے،اس دوران ٹریفک گونڈا کا ایس ایچ او نول کشور شدید زخمی ہوگیا۔ ایک دن پہلے ہی اورمانجھی میں ایک لڑکی کے ساتھ زیادتی کے بعد گلا گھونٹنے کے واقعہ سے ہجوم مظاہرہ کررہی تھی۔ 


Share: